جہلماہم خبریں

جہلم کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں 18سالہ لڑکے کی خود کشی ، گلے میں پھندہ ڈال کرپنکھے سے جھول گیا

جہلم: ٹاہلیانوالہ میں 18سالہ لڑکے کی خود کشی، گلے میں پھندہ ڈال کر لٹک گیا، نمازجنازہ ادا کر دی گئی، وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے ٹاہلیانوالہ کے علاقے رجی پور میں 18سالہ لڑکے عبداللہ ولد ممتاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر گلے میں رسہ ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو اتار کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
نوجوان کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی، پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button