ڈومیلی

نجی ہسپتال کے زیراہتمام بڑاگواہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد، 90 مریضوں کا مفت معائنہ

ڈومیلی: نجی ہسپتال کے زیراہتمام بڑاگواہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں مردوخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرایااور ادویات لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں نجی ہسپتال کے زیراہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 90کے قریب مریضوں نے آکراپنی آنکھوں کا مفت معائنہ کرایااور ادویات لی، متعدد مریضوں کو عینکیں بھی دی گئی جن کی آنکھوں کا زیادہ مسئلہ درپیش تھا ان مریضوں کو جہلم عامر ہسپتال میں ریفر کیاگیا۔

یہ کیمپ راجہ بابر محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ اور نوید مالک انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی یونین کونسل نگیال کی کاوش سے لگایا، اس کیمپ میں بہت اچھے انتظامات کئے گئے تھے، مردوخواتین کیلئے الگ الگ بیٹھنے اور چیک اپ کا انتظام کیاگیاتھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی راجہ بابرکی جانب سے بڑاگواہ میں فری آئی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ لگاجاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button