جہلم

حکومت پنجاب نے کالجز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا

جہلم: حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ کالجز میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں لیکچرارز،اسسٹنٹ پروفیسرز ،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اورپروفیسرز کی3 ہزار 5 سو70آسامیاں خالی ہیں۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق اسوقت پبلک سیکٹرکالجز میں گریڈ17میں لیکچرارزمردانہ کی1078 ، لیکچررززنانہ کی840،گریڈ18میں اسسٹنٹ پروفیسرزمردانہ کی480، اسسٹنٹ پروفیسرزنانہ کی420 آسامیاں خالی ہیں۔

گریڈ19میں ایسوسی ایٹ پروفیسرزمردانہ کی210، ایسوسی ایٹ پروفیسرز زنانہ کی197 ، گریڈ 20 میں پروفیسرزمردانہ کی31اورپروفیسرز زنانہ کی43آسامیاں گزشتہ کئی سالوں سے خالی ہیں۔

ایچ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب بھر کے مردوخواتین کالجز میں مختلف گریڈزکی منظور شدہ آسامیوںکی کل تعداد19ہزار 92ہے،جن میں 14ہزار 1 سو 87آسامیوں پرماہرین تعلیم خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 4 ہزار 9 سو 6 آسامیاںتاحال خالی ہیں۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ خالی آسامیوں کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہیں،چیف منسٹر کی منظوری کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ کالجز میں تدریسی معاملات کو احسن انداز سے چلانے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج اس سے قبل ٹرینی انٹرنی(سی ٹی آئی) کو ایک سال کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،جوسرکاری کالجز میں پڑھائی کے معاملات کو احسن انداز سے سرانجام دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button