ایک بستہ ایک کتاب کے تحت حکومت نے نئی پالیسی مرتب کرنے کے لئے رائے طلب کر لی

0

دینہ: ایک بستہ ایک کتاب کے تحت جماعت اول سے چہارم تک حکومت نے نئی پالیسی مرتب کرنے کے لئے رائے طلب کر لی، حکومت پنجاب نے پہلی جماعت سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لئے ایک کتاب ، ایک بستہ کا نظام لا رہی ہے تاکہ بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ پہلی جماعت سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کی کتابوں کاوزن ان کے اپنے وزن سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے بچوں کی اکثریت میٹرک سے پہلے ہی بھاگ جاتی ہے ، حکومت نے پہلی جماعت سے چوتھی تک بچوں کو ایک کتاب ، ایک بستہ کی پالیسی اپنانے کے لئے مشاورت شروع کر رکھی ہے۔

پہلی جماعت کے بچوں کے لئے ایک سے 10 صفحات ،دوسری جماعت کے بچوں کے لئے ایک سے 20 صفحات، تیسری جماعت کے بچوں کے لئے 1 سے30 صفحات اور چوتھی جماعت کے بچوں کے لئے ایک سے 40 صفحات پر مشتمل ایک کتاب متعارف کروائی جائیگی ، جبکہ پنجم جماعت سے تمام کورسسز کی الگ الگ کتب ہونگی اور تمام تعلیمی ادارے جماعت پنجم کے بچوں کے لئے بورڈ کے امتحانات کو لازم قراردیں گے تاکہ بچوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.