جہلم

صحافت اور اپوزیشن سے سیاسی انتقام؛ احتجاج جمہوری اور آئینی حق ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: اب جمہوریت، آزادی رائے، عوامی حقوق کے لئے جد وجہد کا وقت آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسا کالا قانون اسمبلی سے پاس کروانا چاہتی ہے، آج اگر صحافت اور اپوزیشن سے مسلسل سیاسی انتقام کے حکومتی رویہ کے خلاف احتجاج کیاجا رہا ہے تو یہ ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ کہ جنرل ضیاء اور جنرل مشرف جیسے ڈیکٹیٹر اگر کالا قانون نافذ نہ کر سکی تو یہ ایک کٹ پتلی حکومت کیا کرے گی یہ صرف اور حق اور سچ کی آواز کو دبانا چاہتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی جس نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور میڈیا کے ساتھ جو پہلے ہوتا رہا ہے اب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button