پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سگھر پور میں کورونا وائرس کا مثبت کیس رپورٹ، سکول کا کلاس روم سیل

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سگھر پور میں کورونا وائرس کا مثبت کیس رپورٹ ، سکول کا کلاس روم سیل، 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لیے گئے۔

تحصیل پنڈدادنخان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اب تک 9 افراد میں کورونا وائرس مثبت رپورٹ ہو چکے ہیں۔ نواحی گاوں سگھر پور میں کورونا وائرس کا مثبت کیس رپورٹ ہونے پر گورنمنٹ گرلز سکول کا کلاس روم سیل کر دیا گیا ہے جبکہ گاؤں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان میں اب تک 9 مثبت کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں دو پنڈدادنخان، دو دھریالہ جالپ، دو کھیوڑہ، ایک گولپور یونین کونسل جبکہ ایک کیس آدووال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے متعلقہ افراد کا کہنا ہے کہ کورونا واہرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے، سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button