سوہاوہاہم خبریں

ایکسائز پولیس نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی، 6 کلو گرام سے زائد چرس اور افیون برآمد

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پرمحکمہ ایکسائز اینڈ نارکو ٹکس کی ایک اور دبنگ کارروائی ،سپلائی کے لئے منشیات لے جانے والے2 ملزمان کو سوزوکی سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضے سے ساڑھے 3کلو چرس اور ساڑھے 3کلو افیون برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے انسپکٹر اسد ہارون نے اپنی ٹیم اور تھانہ سوہاوہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشکوک سوزوکی نمبری RIS-2320 کو روکا جس کی تلاشی پر گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 3کلوساڑھے 7سو گرام چرس اور 3 کلو 7سو گرام افیون برآمد کرلی۔
ملزمان عدیل احمد ولد سفیر احمد جنجوعہ سکنہ محلہ راجپوتاں راولپنڈی اور جبران جمیل ولد عبدالجمیل سکنہ نوشہرہ کلاں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نوشہرہ سے فیصل آباد منشیات سپلائی کے لئے لے جا رہے تھے اور اس سے قبل بھی کئی بار سمگل کر چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button