سوہاوہ میں ہائی وے پولیس کا غیر معیاری سی این جی کٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0

سوہاوہ:ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سوہاوہ میں ہائی وے پولیس کی غیر معیاری سی این جی کٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،گاڑیاں تحویل میں لے کر ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی، کیونکہ یہ لاپرواہی کسی بڑے جانی سانحے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ہائی وے پولیس نے یہ اقدام گزشتہ روز ڈی سی جہلم سیف انور جپہ کے روڈ ٹرانسپورٹ کمپنی اور پولیس افسران کو دی جانے والی بریفنگ کے بعد کیاگیا،تحصیل سوہاوہ میں ہائی وے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے غیر معیاری سی این جی کیٹس اور گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔

عوامی حلقوں نے ڈی سی جہلم کے اس اقدام کو سراہا ہے کہ ایسے عناصر وقتی مفاد اور وقتی بچت کی خاطر یہ ناقص سی این جی کیٹس اپنی گاڑیوں میں نصب کرواتے ہیں جو کہ کسی بھی بڑے جانی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے اور یہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا ایک احسن اقدا م ہے۔امید ہے کہ اس سلسلہ کو جاری رکھا جائیگا تاکہ غیر معیاری سی این جی کیٹس استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.