جہلم

سبزیاں بدستور مہنگی جبکہ سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کی ساتھ موسمی سبزیوں کو بھی پر لگ گئے

جہلم: سبزیاں بدستور مہنگی جبکہ سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کی ساتھ موسمی سبزیوں کو بھی پر لگ گئے ، مٹر 126، میتھی90 اور شملہ مرچ نے سنچری پار کرلی ، ایک تو مہنگائی اس پر گرانفروشی متوسط طبقے کے لئے جینا دوبھر ہوگیا، سبز مصالحہ جات تو پہلے ہی مہنگے تھے ، اب موسمی سبزیاں بھی پہنچ سے دورہوچکی ہیں ۔

جہلم شہر کی سبزی منڈی بھی گرانفروشی کی زد میں آگئی ، آلو 34 روپے ، پیاز 26 ،لہسن 100 اور ادرک کی قیمت 196 روپے کلو مقرر ،ٹماٹر81 روپے،میتھی 90 ،شملہ مرچ106 اور مٹر126 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں ، خریداروں نے کہا کہ ریلیف کیلئے منڈی کا رخ کرتے ہیں مگر یہاں بھی مہنگائی کا دوردورہ ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ قیمتوں اور معیاری سبزیوں کی فروخت یقینی بنانے کیلئے شکایت سیل کو فعال کیا جائے ، تاکہ شہری ارزاں نرخوں پر سبزیاں وغیرہ خرید کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button