ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے، علی حیدر چٹھہ

0

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے زیر اہتمام ہر بشر دو شجر کے عنوان سے شجر کاری مہم سی او میونسپل کمیٹی حیدر علی چھٹہ کی زیر نگرانی آغاز ہو گیا۔

شجر کاری مہم کے آغاز پر علامہ اقبال پارک میں پودے لگا کر کیا گیا مہم کے دوران شہریوں میں پورے تقسیم کیے گئے،سکولوں میں بھی پودے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی او میونسپل کمیٹی حیدر علی چٹھہ نے کہا کہ گرین پاکستان ہمارا عزم ہے، اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی کے ختم کیلئے درخت لگانا ضروری ہے، دینا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا خاتمہ اور مقابلہ درخت لگا کر کیا جا سکتا ہے۔

شجر کاری مہم میں میونسپل کمیٹی کے حاجی محمد اسلم، صابر حسین سمیت دیگر الکاروں نے بھرپور کرادا ادا کیا، میونسپل کمیٹی کی شجر کاری مہم کو سماجی نے سراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.