پنڈدادنخان میں چرواہوں سے زبردستی بکریاں چھیننے اور چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

0

پنڈدادنخان: عرصہ دراز سے تھانہ لِلہ کے علاقہ میں معصوم چرواہوں سے زبردستی بکریاں چھیننے والا اور ماہ رمضان المبارک کے مہینے اور خاص کر موسم گرما میں بکریاں چوری کرنے والا تین رکنی گروہ بمعہ مہران کار اہلیان ٹوبھہ کے ہتھے چڑھ گیا، کافی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد عوام پورے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے، تینوں افراد اور کار تھانہ لِلہ پولیس کے حوالے کر دی۔

گروہ کا پیچھا کرنے والے نوجوان محمود نے بتایا کہ کار نمبرARZ-821 کے ذریعے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے یہاں سے یہ لوگ وارداتیں کر رہے تھے پٹھانوں کے ایک چھوٹے بچے سے یہ لوگ دو دفعہ بکریاں چھین کر لے گئے ہیں اس کے علاوہ میری بکریاں بھی چوری ہوئی ہیں جبکہ مزید لوگوں کی بکریاں بھی غائب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج جب ہم نے اس کا ر کا پیچھا کیا تو اسے روکنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے ہمیں کار کی ٹکر مارنے کی کوشش کی اور فرار ہو گئے لیکن ہم نے بڑی جد وجہد کے بعد انھیں پکڑ کر تھانہ لِلہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.