جہلم

جہلم میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 1435 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 2 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 58کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 14 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 61161 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1481 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 5کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ضلع جہلم میں اب تک کل 1374کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت تک کل کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 46968 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 989 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1435 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button