جہلم

جرائم پیشہ افراد کے لئے میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نواز

جہلم: جرائم پیشہ افراد کے لئے میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں ، میرا مقصد علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو حقیقی معنوں میں برقراررکھنا ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی زیر قیادت انشاء اللہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تھانہ چوٹالہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک محمد نواز نے صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بناکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے ، اس لئے جرائم پر قابو پانے کے لئے عوام الناس پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، پولیس کا کام عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے محکمہ پولیس کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ عوام اپنی شکایات کے لئے بلا خوف و خطر میرے پاس تشریف لائیں ان کے جائز کاموں پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button