جہلم

سول ہسپتال جہلم کی تزین و آرائش مکمل، ڈاکٹر اور عملہ کے رویوں میں تبدیلی نہ آئی

جہلم: کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے سول ہسپتال کی عمارت مکمل ہوگئی مگر یہاں پر تعینات ڈاکٹرز اور عملہ کے رویوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سول ہسپتال میں چیک کروانے اور ادویات لینے کیلئے آنے والے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں نے ہتھک آمیز رویہ معمول بنارکھاہے ، غریب مریضوں کو بغیر سفارش کے چیک اپ تک نہیں کیا جاتا ، اگر کوئی مریض کسی کی سفارش کروادے تو اس کا فی الفور علاج معالجہ شروع کر دیا جاتا ہے۔

آنکھوں کے آپریشن ، ہڈی جوڑ ، نیوروسرجن سمیت دیگر شعبے ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مفلوج ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے نوٹس لینے سمیت آنکھوں کے آپریشن ، ہڈی جوڑ ، نیوروسرجن سمیت دیگر شعبوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button