جہلم

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ نوید احمد

جہلم: تحریک منہاج القرآن کے ناظم نوید احمد نے کہا ہے کہ قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ19 فروری کو قائد ڈے کے حوالے سے منانے کے لئے تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔مرکزی تقریب تحریک منہاج القرآن جہلم کے آفس میں منعقد ہو گی جس میں تمام تنظیمات و کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انہوں مزید کہا کہ قائد ڈے پر ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button