پنجاب فوڈاتھارٹی کا ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں نمک کی دوکان پر چھاپہ، دوکان سیل

0

ڈومیلی: پنجاب فوڈاتھارٹی کا بڑاگواہ میں نمک کی دوکان پر چھاپہ، دوکان سیل، دوکاندار فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم نے بڑاگواہ میں قائم نمک کی دوکان پر چھاپہ مارا، دوکاندار نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دوکان کو تالا لگا کر بھاگ نکلا۔

چھاپہ بھی اسی وقت مارا گیا جب نمک والا ٹرک نمک اتاررہاتھا، دوکاندار کا پیچھا کیاگیا لیکن وہ نہ ملا اور اسکا نمبر بھی بند ہوگیا جس پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوکان کو سیل کر نوٹس لگادیا۔ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس میں ایک حیران بات دیکھنے کو ملی کہ دوکان کو پہلے ہی تالا لگا ہوا ہے ٹیم نے اندر کی چیکنگ کئے بغیر سیل کردیا نمک ٹرک سے سارا اتاربھی لیا گیاتھا اسکے علاوہ کوریج سے میڈیاکو بھی روک دیا گیا موقع سے دور جانے کا بول دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.