ڈی او اسپیشل ایجوکیشن راولپنڈی کا فضل غنی اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس جہلم کا دورہ، تعمیراتی کام کا معائنہ

0

جہلم: ڈی او اسپیشل ایجوکیشن راولپنڈی کا فضلِ غنی اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس جہلم کا دورہ،تعمیراتی کام کا معائنہ،اس موقع پر چیئرمین عبدالغنی ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری فضل حسین آف مونن ،وائس چیئرمین چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالہ ،پرنسپل روہتاس اسپیشل ایجوکیشن سنٹر عزیز اللہ سنبل،چوہدری نذیر اورتاثیرمحمود چوہدری بھی موجود تھے، ڈی او ا سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی محترمہ فوزیہ خورشید نے تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عبدالغنی ویلفیئر ٹرسٹ مونن جہلم چوہدری فضل حسین کی ذاتی کاوش سے خطیر رقم سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والے فلاحی منصوبہ فضل غنی اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس جہلم کا معائنہ ڈی اوا سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی محترمہ فوزیہ خورشید نے کیا اور کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔

اس موقع پر محترمہ فوزیہ خورشید نے تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پاکستان میں واحد منصوبہ ہے جس میں ایک فرد واحد نے اللہ کے کرم سے اپنی ذاتی گرہ سے اتنا بڑا پروجیکٹ مکمل کیا اور اسے اسپیشل بچوں کے سرکاری ادارہ روہتاس سپیشل سکول کے استعمال کے لیے وقف کر دیااور اسکے علاوہ یہ ادارہ اپنی ذاتی اراضی پر تعمیر کروایا ہے، اس کا اجر رہتی دنیا تک چوہدری فضل حسین اور ان کی فیملی کو ملتا رہے گا ان پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ ان کو اللہ کی ذات نے اس منصوبے کے لیے چنا۔

اس موقع پر چوہدری فضل حسین نے کہا کہ ان بچوں کے لیے ادارہ بنانا اور ان کو اعلیٰ سے اعلیٰ سہولیات فراہم کرنا ہم پر فرض ہے اور میں رب کریم کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھ سے یہ کام کروایا،انشاء اللہ بہتر سے بہتر اس ایجوکیشن کمپلیکس کو بنایا جائیگا، انشاء اللہ اسی ماہ روہتاس اسپیشل ایجوکیشن سنٹر اس نئی بلڈنگ میں منتقل ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.