پولیس اہلکارکی طرف سے رشوت وصولی اور ملزمان کو تحفظ دینے کیخلاف پنڈدادنخان کے وکلاء نے ہڑتال کر دی

0

پنڈدادنخان: پولیس اہلکار مسعود کی رشوت وصول کرنے اور ملزمان کو تحفظ دینے کے خلاف تحصیل بار کونسل پنڈدادنخان کا ہنگامی اجلاس، 9تا11 اکتوبر تک مکمل ہڑتال کردی، پولیس کے اعلیٰ افسران فوری غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں۔صاحبزادہ شوکت حیات جنرل سیکرٹری بار کونسل پنڈدادنخان

تفصیلات کے مطابق تحصیل بار کونسل کے ممبر چوہدری ناصر علی ایڈووکیٹ کی استدعا پر بار کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔جس میں سابق ایس ایچ او جلاپور شریف اور اے ایس آئی مسعود کے اختیارات کے نا جائز استعمال اور رشوت لیکر مختلف مقدمات میں اہم دفعات کو حذف کرنے اور ملزمان کو فرار کرانے ان کو تحفظ دینے کے خلاف اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ9تا11 اکتوبر تک بار کونسل مکمل ہڑتال کرے گی۔

اجلاس میں پولیس کے افسران سے ان پولیس اہلکاروں کی فوری انکوائری کا مطالبہ بھی کیا گیاتاکہ اصل حقائق سامنے آئیں۔جنرل سیکر ٹری صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے قرار داد کی کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم،آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی،ڈی پی او جہلم اور ڈسٹرکٹ بار کونسل جہلم کو بھی ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر پولیس اہلکاروں نے قانون کا حترام نہ کیا تو یہاں کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے،پولیس افسران پولیس میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کا فوری محاسبہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.