پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں مویشیوں کے باڑے میں آتشزدگی، 6 مویشی جل کر ہلاک

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی)پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ ٹوبھہ میں مویشیوں کے باڑہ میں آگ لگ گئی، چھ مویشی زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ ٹوبھہ میں غریب محنت کش محمد نواز فقیر کے مویشیوں کے کمرے میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کے چھ مویشی زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔

مویشوں کے مالک کی زندگی بھر کی جمع پونجی چلی گئی، اس مہنگائی میں اب اپنے بچوں کو کہاں سے کما کر کھلاوں گا۔

اس ترقی یافتہ دور میں تحصیل پنڈدادن خان کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ تھانہ للِہ کے چالیس قصبات اس ترقی یافتہ دور میں فائر برگیڈ کی سہولت سے محروم عوام نے اپنی مدد ا ٓپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.