
جہلم:گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے 3نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 2نوجوانوں کو زندہ بچا لیا کیا گیا، ایک نوجوان کو ریسکیو کی ٹیمیں تلاش میں مصروف، علاقے میں کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شدت کی گرمی کو دور کرنے اپنا روزہ ٹھنڈے کرنے کے لیے دریائے جہلم میں نہانے آئے نوجوان دریا کی تیز لہروں کی نظر ہو گئے۔ نوجوان گرمی شدت کو کم کرنے کیلئے دریائے میں گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث ڈوب گئے۔
2نوجوانوں حمزہ اور شہباز کو اسی وقت زندہ بچا لیا گیاجبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی غوط خور ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور دریا میں ڈوبنے والے تیسرے مشین محلہ نمبر 3 کا رہائشی نوجوان سابی بٹ ولد ریاض بٹ کی تلاش شروع کردی ۔