جہلم

کلین اینڈ گرین جہلم مہم جائزہ اجلاس، ڈپٹی کمشنر کی صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کلین اینڈ گرین جہلم مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت اپنے دفتر میں کی اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، اے سی جہلم اطیب سلطان، محکمہ تجاوزات، ہاؤسنگ، میونسپل کمیٹی اور اطلاعات کے سربراہان موجود تھے ۔ میونسپل کمیٹی کے افسران نے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات بارے کارکردگی پر بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے ایم سی جہلم کے افسران کو ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں، انہوں نے تاکید کی کہ جس محلے میں صفائی کا عملہ کام کر رہا ہوں وہاں پر موجود سٹاف کی تعداد کو تختی پر آویزاں کریں۔ سینٹری سٹاف جمع ہوتے ہوئے کوڑے کو ساتھ ساتھ ٹھکانے لگانے کا بھی بندوبست کرے ۔

اجلاس میں مختلف محکموں نے تجاوزات کے خلاف کی گئی اب تک کی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ محکمے اپنے اپنے زیرقبضہ جگہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کے واگزار کرائی گئی جگہوں کے بارے میں فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا جائے تاکہ قبضہ مافیا کو دوبارہ قبضے سے روکا جاسکے، انہوں نے اب تک کی کارروائیوں پر اطمینان کا بھی اظہار کیا اور اسے روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button