دینہ

منگلا پولیس کی کارروائیاں، ساڑھے 2کلو گرام چرس اور 21 بوتل ولائتی شراب برآمد، ملزمان گرفتار

دینہ: نواحی علاقہ میں پولیس کی کاروائیاں ،تین ملزمان سے 2کلو 4سو دس گرام چرس اور 21بوتل ولائتی شراب برآمد،ملزمان گرفتار ،پولیس نے مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او سیف اللہ ورک اور محمد ندیم ایس آئی ،ضیاء محمود اے ایس آئی ،زاہد حسین اے ایس آئی اور محمد جاوید محرر نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان خرم شہزاد ولد اختر سکنہ افغان آباد سے 1100گرام چرس برآمد کر لی۔

راجہ سعید سکنہ شیخوپورہ سے 1150گرام چرس اور 21 بوتلیں ولائتی شراب ،عرفان علی ولد محمد اعظم سکنہ چکری راجگان سے 160گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button