جہلم

افتخار کاظمی کا صبیحہ خاتم کے انتقال پر گہرے دکھ غم کا اظہار

جہلم: سینئر فنکار استاد کی حیثیت رکھتے ہیں ہم سب کا فرض ہے سینئر کا احترام کریں۔
ان خیالات کااظہار علی پروڈکشن میں جہلم سے اسٹیج ،ٹیلی ویژن،فلم کے سنیئر افتخار کاظمی نے پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ترین معروف اداکارہ صبیحہ خانم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرنے کے بعد ان کی صلاحیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ صبیحہ خانم پاکستان فلم انڈسٹری کی سنیر ترین اداکارہ تھی جھنوں نے اپنی سار ی زندگی فن کے لئے وقف کردی۔
افتخار کاظمی نے کہاکہ ایسے فنکاروں کی وجہ سے فن زندہ ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ مرحومہ کو اور جتنے بھی اداکاراس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کی مغفرت فرمائے اور درجہ جات بلند کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button