جہلم

جہلم کے معروف صحافی ساجد محمود گھرمالہ کی وفات پر صحافی برادی کا اظہار تعزیت

جہلم: معروف سینئر صحافی ساجد محمود گھرمالہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جہلم کی صحافی برادری نے ساجد گھرمالہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا تعزیتی اجلاس الیکٹرانک میڈیا کے دفتر میں منعقد ہوا، اس موقع پر ساجد گھرمالہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ساجد گھرمالہ کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ان کی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی ہیں ، ساجد گھرمالہ بے شمار خوبیوں کے مالک تھے اوران کی شعبہ صحافت میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ جہلم کے صحافیوں نے سینئر صحافی ساجد محمود گھرمالہ کے انتقال پر ملال پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس میں مظفر اقبال انصاری ، چوہدری محمد ریاض گوندل، وسیم تبریز ، محمد سعید مغل، امجد ضیاء مشرف جنجوعہ ، مرزا کفیل بیگ، الیاس صادق وٹو، امتیاز بیگ، مرز اطاہر محمود، سید قلب حسنین حیدر، عبدالغفور بٹ، چوہدری محمد مہربا ن ، محمد اشرف جنجوعہ ، محمد شہباز بٹ، وسیم قریشی ، عمیر احمد راجہ ، چوہدری ظفرنور، راجہ جہانگزیب خان ، عامرشبیر کیانی ، راجہ وقار ، مرزا عبدالقدیر بیگ، نجف شہزاد، سید مظہر عباس، غلام عباس شہزاد بٹ، چوہدری عابد محمود، عاطف بٹ، غلام مصطفی بٹ، سید سہیل سبزواری ، شیخ ذوالفقارعلی کاشف، عبدالغفارآزاد، سید ناصر حسین ، سمیت دیگربھی موجود تھے ۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی ساجد محمود گھرمالہ (مرحوم) کی رسم قل گزشتہ روز ان کی آبائی رہائش گاہ گھرمالہ میں ادا کردی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button