موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس احتیاطی تدابیر اپنا کر محفوظ رہ سکتے ہیں، سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے موجودہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عوام اختیاطی تدبیر اپنا کر محفوظ رہ سکتے ہیں، بے وجہ گھر سے نہ نکلیں چھتوں اور صحن کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں غیر ضروری اشیاء کو ٹھکانے لگائیں، دریا کے کنارے جانے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے بتایا کہ گھروں، گلیوں، نالیوں میں پانی اکٹھا ہونے کی صورت میں میونسپل کمیٹی جہلم کے چیف سینٹری آفیسر رانا اشفاق موبائل نمبر 03009518898 اور طیب سلیم علوی 03215437601 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑیاں احتیاط اور دھیمی رفتار میں چلائیں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آئندہ مزید بارشوں، تیز ہواؤں اور طوفان کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے ضلع جہلم میں انتہائی صورتحال کی توقع نہیں کی جا رہی اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ تاہم موسم کی ایسی صورت حال میں عوام اختیاط سے کام لیں اس کے علاوہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.