سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر کی صاحبزادی کی شادی فرحان اختر کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پا گئی

0

دینہ: دینہ کی معروف شخصیت و سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر کی صاحبزادی کی شادی حاجی پرویز اختر کے صاحبزادے فرحان اختر کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پا گئی، شادی کی پروقار تقریب میں ایم پی اے راجہ یاور کمال ،سابق سنیٹر راجہ محمد افضل خان ،کرنل چوہدری ساجد ،لیفٹیننٹ کرنل خرم شہزاد سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ سٹی کے سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر کی صاحبزادی کی شادی حاجی پرویز اختر کے صاحبزادے فرحان اختر کے ساتھ بڑی دھوم دھام کے ساتھ انجام پائی ،شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی جس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ یاور کمال ،مسلم لیگ (ن) کے سابق سنیٹر راجہ محمد افضل خان ،کرنل چوہدری ساجد ،لیفٹیننٹ کرنل خرم شہزاد،حاجی فاروق ،حاجی طارق محمود،خالد محمود،فیصل رزاق نے شرکت کی۔

جاوید اختر ،محمود اختر ،چوہدری انور،افتخار خان ،صدرپریس کلب دینہ امجد محمود سیٹھی ،دینہ پریس کلب کے صدر عرفان محبوب ،سید توقیر آصف شاہ ،رضوان سیٹھی ،چوہدری محمد افضل ،چوہدری غالب ،زاہد محمود ناگی ،حاجی افتخار مغل ،محسن خالد، حافظ زوہیب حسن ، چوہدری شاہد، شرجیل خالد، حسن خالد ،قاسم محمود،بلال محمود ،علی نواز،نعمان حسن ،محمد یوسف سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ،کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.