تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار حساس ادارے کے ملازم کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

0

دینہ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار حساس ادارے کے ملازم کو کچل، ملازم موقع پر جاں بحق کر دیا ،پولیس تھانہ منگلا نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں کام کرنے والے حساس ادارے کے ملازم محمد رمضان سکنہ سرگودھا جوکہ چھٹی کے بعد اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ شیخوپورہ دینہ کے مقام پر تیز رفتار بس نے کچل ڈالا جس سے حساس ادارے کا ملازم محمد رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونیوالے شخص کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کے ایس ایچ او ملک ذوالفقار اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.