ہر بچے کو صحت مند اور بھر پور زندگی گزرانے کا مساوی حق ہے۔ چوہدری مشتاق حسین برگٹ

0

دینہ: ہر بچے کو صحت مند اور بھر پور زندگی گزرانے کا مساوی حق ہے،بخش ہسپتال میں بچوں کے پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کا فری سرجیکل کیمپ 30اکتوبر 2018کو ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ چوہدری مشتاق حسین برگٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیمپ میاںمحمد بخش ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوگا،اور اس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد اور چلڈرن ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری اپنی ٹیم کے ساتھ بخش ہسپتال دھنیالہ میں فری آپریشن کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لواحقین سے التماس ہے کہ وہ اپنی سابقہ رپورٹوں ،ایکسرے اور نسخوں کو ساتھ لائیں۔ ہمارا یہ خدمت کا سفر آخری سانس تک جاری رہے گا اور ہمارا یہ سفر صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.