دینہ کے مشہور مقدمہ قتل کا مجرم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے بری

0

جہلم کے معروف قانون دان کرنل (ر) انور خان آفریدی نے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے بری کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف قانون دان کرنل (ر) انور خان آفریدی نے تھانہ دینہ کے مشہور مقدمہ قتل کے مجرم اختر علی ولد جان علی کو گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے بری کروا دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اختر علی کو سیشن کورٹ سے سزائے موت کا حکم جاری ہوچکا تھا۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں کرنل (ر) انور خان آفریدی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد معزز عدالت نے مقدمہ نمبر 340 میں ملوث اختر علی کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.