جہلم

عید قربان قریب آتے ہی سبزی، پھل، انڈوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے

جہلم: عید قربان قریب آتے ہی سبزی،پھل،انڈوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

سبزی خریدنے پر مفت ملنے والے ہرے دھنیے کی قیمت20 روپے گڈی مقرر کر دی گئی ،شدید گرم موسم میں بھی انڈہ131 روپے درجن کر دیئے گئے،اگلے کاروباری ہفتے میں قیمتوں میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔

شہر کے بازاروں میں آ لو پھیکا 58 روپے، ٹماٹر75روپے، ادرک390روپے، لہسن150روپے،لیموں100روپے کلو،سبز مرچ80روپے کلو،دودھ90روپے لٹر، دہی95روپے ، کیلا 70روپے درجن، آم130روپے کلو، آڑو150روپے کلو، انگور150روپے کلو، چینی81روپے کلو،گھی190روپے پیکٹ، آٹا چکی70روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ طلب اوررسد برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جبکہ ہول سیل ڈیلرز پر کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا۔

جہلم ضلع بھر میں عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی فروخت ہونی شروع ہو چکی ہیں اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close