جہلم

عید قربان کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو روانگی، جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا

جہلم: عید قربان کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو روانگی، جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا۔

دوسرے اضلاع کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے وصولیاں شروع کر دیں، لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے باسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے جنرل بس اسٹینڈ اور جی ٹی روڈ کے مختلف اسٹاپس پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافے کو بنیادبنا کر مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں، دوسرے اضلاع کو جانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ، موٹر وے پولیس، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، موٹر وے پولیس کی جانب سے اس صورتحال پر قابو پانے کے بلند و بانگ دعوے اور اعلانات کئے جاتے ہیں، لیکن کوئی عملی طور پر کارروائی نہیں کی جارہی۔

مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی موٹر وے پولیس ، آئی جی پنجاب پولیس سے جی ٹی روڈ پر لوٹ مار کے بازار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button