ماہ محرم احترام انسانیت، حق گوئی اور ہمدردانہ احساسات کا درس دیتا ہے، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں برداشت اور احترام انسانیت اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔

چوہدری عابد محمود نے محرم الحرام کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا مقدس مہینہ ہے اور تاریخی طور پر اس ماہ میں جنگ و جدل بند کردیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ماہ محرم احترام انسانیت، حق گوئی اور ہمدردانہ احساسات کا درس دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا اصل جذبہ اور مقصد اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام ایک دوسرے کا احترام اور حق گوئی کے درس کے احیا پر کام کریں تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.