جہلم

صحافی یاسر صدیق کیخلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: معروف سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر یاسر صدیق کے خلاف درج ہونے والے بے بنیاد من گھڑت جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،سچ لکھنا ،بولنا ہمارا شیوہ ہے ، سچ لکھتے اور بولتے رہیں گے یاسر صدیق نے صحافتی فرض ادا کرکے صحافیوں کا قد اونچا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ یاسر صدیق کو سازش کے تحت بے بنیاد جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ، صحافی روزے ازل سے ابدتک سچ لکھتے اور بولتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاسر صدیق کو جس من گھڑت بے بنیاد جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اس کا مدعی خود اعتراف کر رہا ہے کہ میں نے یاسر صدیق کو متعدد مرتبہ ٹیلیفون کالز کیں، پولیس تھانہ منگلا نے یاسر صدیق کو پولیس کے خلاف بولنے اور خبریں شائع کرنے پر من گھڑت مقدمے میں پھنسا کر دہشت گردی جیسی دفعات کا سہارا لیا ، جن دفعات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے کہا کہ یاسر صدیق نڈر، دلیر، جرات مند صحافی ہے، جیلیں صحافیوں کے اداروں کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔

اس موقع پر پرنٹ میڈیا کے صدر میاں محمد ساجد، چوہدری محمد ریاض گوندل، عامر کیانی ، مرزاکفیل بیگ، چوہدری ظفرنور، سید مظہر عباس نقوی ، سید ناصر حسین ، عبدالغفارآزاد، چوہدری دانیال عابد، میاں غزن ساجد، سید مستفیض اقبال بخاری، مرزاقدیر بیگ، خالق تنویر، سید اکرم حسین شاہ، چوہدری مہربان حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button