جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ماہ جون کی کرائم رپورٹ جاری کر دی، 9 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ جون 2021ء جاری کر دی جس کی کل مال مسروقہ بازیافتہ 9لاکھ16ہزار 400روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑکی کمانڈ میں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے ، اغواء ،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ ،ملزمان کی گرفتاری ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے ، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے ۔

گزشتہ ماہ کل85مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے23مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔مقدمات قتل 4در ج 3ملزمان گرفتار،ڈکیت گینگ کے5ملزمان گرفتارجن سے 2عدد پسٹل30بور معہ راونڈز،2عدد موٹر سائیکل اور65ہزار روپے نقدی برآمد،گاڑی چوری کے 15مقدمات درج 5ملزمان گرفتار ، 5مقدمات ٹریس، 3موٹر سائیکل برآمد ، جرائم بر خلاف مال کے63مقدمات درج 25ملزما ن کو گرفتار جن سے9لاکھ16ہزار 400روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

46مقدمات منشیات درج 45ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس31کلو350گرام ، ہیروئن11کلو 280گرام،افیون 9کلو 840گرام،آئس1کلو، شراب کی2614بوتلیںاور لعن شراب کی30بوتلیںبرآمد کی گئیں،50 مقدمات اسلحہ درج 50ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز40عدد، رائفل4عدد،گن 12بور 6عدد ،کلاشنکوف1عدداور 318عددراونڈز برآمد ، قمار بازی کے3مقدمات درج15ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم86ہزارروپے سے زائد،12عددموبائل فونز،1عدد موٹرسائیکلز،2عدد اسیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے گئے۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت ، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا ۔چالان مکمل کی شرح45فیصد رہی۔محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے122 شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل4032چالان جس میں 14 لاکھ 96 ہزار 550 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفرائم کی جانے والی سہولیات میں 3500افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ شکایت سیل 380سائلین کی شکایات کاازالہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button