پنڈدادنخان

عوام نئے پاکستان سے جان چھڑوا کر پرانے پاکستان میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ نعیم شہزاد

پنڈدادنخان: پورے ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے، عوام نئے پاکستان سے جان چھڑوا کر پرانے پاکستان میں واپس جانا چاہتے ہیں، جھوٹی تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، عوام ان کی اصلیت باخوبی واقف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری تحصیل پنڈدادنخان چوہدری نعیم شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی تبدیلی والے میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے ختم نہیں کر سکتے، ضلع جہلم کے عوام آج بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کرتے کیونکہ پورے ملک میں مہنگائی کے سونامی سے تبا ہی کے سبب سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نئے پاکستا ن سے جان چھڑوا کر پرانے پاکستا ن میں واپس جانا چاہتے ہیں، پاکستان کے باشعور عوام جعلی تبدیلی سے باخوبی واقف ہیں، عوام نے تبدیلی سرکار کو مکمل طو ر پر مسترد کر دیا ہے، کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں، مہنگائی کا طوفان تھمنے کو نہیں غریب عوام میاں نواز شریف کے دور کو اچھے لفظوں میں یا د کرتے ہیں اور تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

چوہدری نعیم شہزاد نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن دور کے پراجیکٹس پر اپنی افتتاحی پلیٹیں لگانے والوں میں ابھی تک کوئی ترقیاتی پراجیکٹ جہلم کو نہیں دیا، ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا، نئے پاکستان میں غربت کا نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ کیا جا رہا ہے عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز عوام پر کبھی پیٹرول بم گرا دیا جاتا ہے تو کبھی ٹیکسوں کا پہاڑ گرا دیا جاتا ہے، غریب عوام سمیت تاجر برادری اور کاروباری حلقے بھی پریشان ہیں، ملک میں نوکریاں دینے کے دعوے دار نوکریوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بے روزگاری بڑھا رہے ہیں، پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے بھرپورکوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button