پنڈدادنخاناہم خبریں

بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں انکی تربیت قوم کی تربیت ہے۔ راجہ قاسم علی خان

پنڈ دادنخان: گورنمنٹ بوائزہائی سکول میں تقسیم انعامات ویوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی جس مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، چیرمین گولپور ڈاکٹر نصیر، چیرمین دھریالہ مظفر، چوہدری جنید کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اوروالدین نے شرکت کی۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملک عدیل عباس نے کہا کہ اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت آج کا رزلٹ شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ حکومت کی تعلیمی شعبہ میں انقلابی اقدامات سے بچوں کو جدید تعلیم سے روشنا کرا رہے ہیں۔ سکول کے مسائل حکومتی دلچسپی سے آج اٹھارہ کنال پر مشتمل ہے بارہ کمروں سے آج بچوں کی تعداد آٹھ سوسے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول کے مسائل حکومتی دلچسپی سے آج اٹھارہ کنال پر مشتمل ہے، بارہ کمروں سے آج بچوں کی تعداد آٹھ سو ہو گئی ہے۔ سکول میں لیب کی کمی ہے اور ملٹی میڈیا کی کمی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میری والدین اور احباب اقتدار سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے معاونت کریں۔

چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے کہا کہ جہلم کی تعمیر و ترقی کیلئے کام ذمہ دار سے کرنے کے قائل ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی تعلیمی اصلاحات سے متوسط طبقے کے لوگ بنیادی سہولت سے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ کے پڑھے لکھے بچے ہی اعلی مقام پر فائز ہوں گے اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے مسائل حکومتی سطح پر اٹھانے کے لئے پوری توانائی صرف کریں گے۔ تقریب میں بچوں نے مشاعرہ اور ٹیبلو پیش کیا بچوں میں انھامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button