دینہ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، نوسرباز بیکری کے مالک کو ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ تھما کر اشیاء لے اُڑے

0

دینہ: جعلی نوٹوں کی بھرمار ،نوسرباز نجی بیکری کے مالک کو ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ تھما کر اشیاء لے اُڑے، نوٹ بظاہر طور پر بالکل اصلی نوٹ کی طرح کا ہے جس سے دوکاندار دھوکہ کھا جاتا ہے، شہری آئے رو ز جعلی نوٹوں کی مد میں لٹنے لگے، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جعلی نوٹوں کا استعمال عام ہے آئے روز شہری جعلی نوٹوں کی وجہ سے لُٹ رہے ہیں، گزشتہ روز بھی جی ٹی روڈ دینہ پر واقع حاجی بیکری میں مختلف اوقات میں 3 نوسربازوں نے بڑی مہارت کے ساتھ خریداری کے بعد بیکری کے مالک کو 3 ہزار کے جعلی نوٹ تھما دیئے۔

نوٹ دیکھنے میں اصلی نوٹوں کی طرح تھے جس سے مالک دھوکہ کھا گیا بعد میں چیک کرنے پر پتا چلا کہ تینوں نوٹ جعلی ہیں ، دوکاندار حضرات اس نوسرباز گرو سے باخبر رہیں اور چیک کر کے نوٹ وصول کریں ، شہریوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.