جامعہ فیضانِ مدینہ پنڈوڑی میں سالانہ محفل پاک بعنوان شانِ سیدناصدیق اکبر ؓ و دستارِ فضیلت کا انعقاد

0

دینہ: جامعہ فیضانِ مدینہ پنڈوڑی میں سالانہ محفل پاک بعنوان شانِ سیدناصدیق اکبر ؓ و دستارِ فضیلت کا انعقاد۔ محفل پاک پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف) کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ مشائخ عظام،علماء کرام، ثنا خوانانِ مصطفیٰؐ سمیت کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔ حفظ مکمل کرنے والے حفاظِ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ فیضانِ مدینہ پنڈوڑی میں سالانہ جلسہ بعنوان شانِ صدیق اکبر ؓ و دستارِ فضیلت کا انعقاد۔محفل پاک پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری(سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف) کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔

مشائخ عظام،علماء کرام، ثنا خوانانِ مصطفیٰؐ سمیت کثیر تعداد میں عوام کی شرکت،جن میں صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی(باولی شریف)،علامہ بشیر مصطفوی (میرپور)،سید طاہر عباس شاہ(کلر سیداں)،علامہ نثار احمد نوری(راولپنڈی)،سید جاوید اقبال شاہ(دینہ )،علامہ عثمان بشیر نقشبندی(جہلم)،سید توصیف عباس شاہ(منگلا) شامل ہیں۔

پیر سید تنزیل الرحمٰن شاہ(دیوانِ حضوری)، پیر سید ذاکر حسین شاہ(نکودر)، سید نجم المصطفیٰ شاہ (دینہ)، سید عثمان شاہ (گجرات)، علامہ اعجاز احمد رضوی (اسلام آباد)، علامہ فضلِ حق نقشبندی (کُرلہ شریف)، قاری نعمان انور (ڈومیلی)، علامہ عامر سعید(ڈومیلی)،علامہ سفیر سلیمانی(ڈومیلی) بھی قابلِ ذکر ہیں۔

حفظ مکمل کرنے والے حفاظِ کرام کی دستار بندی کی گئی بعد ازاںبورڈ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔محفل پاک کے اختتام پرخصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.