سنی علماء کونسل کے تحت سالانہ اجلاس، عید میلاد النبی ﷺ کو بھر پور طریقہ سے منانے کا فیصلہ

0

جہلم: سنی علما کونسل کے تحت سالانہ اجلاس برائے جشن عید میلادالنبی ﷺ ، صدارت مولانا محمد اکرم صدیقی نے کی، بڑی تعداد میں علما اور عوام اہلسنت کی شرکت، عید میلاد النبی ﷺ کو بھر پور طریقہ سے منانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق سنی علما کونسل جہلم کا سالانہ جنرل اجلاس برائے جشن عید میلاد النبی ﷺ گزشتہ رو زمقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت ممتاز عالم دین اور سنی علما کونسل کے جنر ل سیکرٹری مولانا اکرم صدیقی نے کی۔

اجلاس میں حافظ اظہر اقبال ، حافظ نذیر احمد نقشبندی، قاری ظفر، حافظ مظہر سلطانی، قاری رفاقت میروی ، علامہ عطاء اللہ شاہ بخاری، حافظ ظفر اقبال ، نگران تحریک عظمت قرآن اصغر مرزا، حافظ محمد سعید، چوہدری سعید احمد، صدر صرافہ ایسوسی ایشن راجہ سعید احمد، علامہ خالد جلالی، رمضان جلالی، خادم دربار ساجد بٹ، ساجد جلالی، انعام اللہ جلالی ، بلال خان قادری ، حافظ غلام عباس، حافظ ادریس ، خادم نوشاہی، رفاقت صدیق مرزا، حنیف ڈار، ذوالفقار شاہ ، شاہد محمود( عابد ہوزری والے) مولوی تنویر ، علامہ ثنا اللہ تنویر، مفتی رفیق سمیت شہر بھر اور سرائے عالمگیر سے بھی علما نے شرکت کی۔

اجلاس میں سال 2019کے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے مختلف منصوبہ جات، جلوسوں کے روٹ، اوقات کا تعین ، شہراور مساجد کی سجاوٹ ، سیکورٹی سمیت مختلف امور زیر بحث آئے جبکہ عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ عید میلاد کو گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ دھوم دھام اور جوش وخروش سے منایا جائے گا ۔

اجلاس کے آخر میں کاروباری شخصیت اور صدر صرافہ ایسوسی ایشن راجہ سعید کی جانب سے شرکاء کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.