دینہ پولیس کی کارروائی،4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 17 لاکھ روپے کی منشیات اور اسلحہ برآمد

0

دینہ: کیپٹن(ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، 11 اگست کی رات کو سی آئی اے سٹاف اور تھانہ دینہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔

پنڈ جاٹہ کے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش احتشام مظہر عرف مہرو ولد حاجی مظہر حسین سکنہ پنڈجاٹہ سے2کلو 650 گرام ہیروئین، ماجد حسین عرف مٹھو ولد اظہر حسین سکنہ پنڈ جاٹہ سے 2کلو 640 گرام چرس اور ایک کلاشنکوف معہ 10روند3، عزیز احمد ولد اللہ رکھا سکنہ پنڈجاٹہ سے 2 کلو 200گرام چرس، احمد مختار ولد مختار حسین سکنہ ساگری سے 500گرام چرس جس کی کل مالیت 17 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

قبل ازیں بھی احتشام عرف مہرو 11،ماجد حسین عرف مٹھو 15 اور عزیز احمد 3اقدام قتل اور منشیات جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں جو کہ ابھی بھی متعدد مقدمات میں اشتہاری/ عدالتی مفرور تھے۔ سماجی حلقوں کی طرف سے ضلع جہلم پولیس کے ہاتھوں مشہور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائق تحسین ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.