جہلماہم خبریں

جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے پولیو مہم2018 کا باقاعدہ افتتاح سول ہسپتال جہلم کے دورہ کے موقع پر کیا، تین روزہ انسداد پولیو مہم 26 ستمبر تک جاری رہے گی، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو خالد محمود، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف اور صحافی برادران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس بات کے یقین دہانی کروائی کے ایک بچے کو دو یا دو سے زیادہ مرتبہ پولیو کے قطرے پلانانہ صرف محفوظ عمل ہے بلکہ اس سے پولیو کا یقینی خاتمہ ممکن ہے، خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا۔

ڈی سی محمد جہانزیب اعوان نے کہاکہ جہلم کی چارتحصیلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ،83 ہزار اور136 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 475 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 74 فکسڈ ٹیمیں ،88ایریا انچارج اور 380 موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور محکمہ صحت کی تشکیل کی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور والدین ہرقیمت پر ا نسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button