جہلماہم خبریںالیکشن 2018

چوہدری ندیم خادم کو حلقہ این اے 66 کا ٹکٹ ملنا خوش آئند ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: چوہدری ندیم خادم کو قومی اسمبلی کاٹکٹ ملنا خوش آئند ہے پارٹی قیادت کو بھی ضلع کی سیاسی صورتحال کا ادراک ہے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو واپس اس کے گھر بھیجنے پر کارکن مطمئن ہیں۔

یہ بات سابق ایم پی اے امیدوار ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 26 چوہدری لال حسین نے پارٹی ٹکٹوں کے حتمی فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ضلع میں مسلم لیگ ن کی پہچان گجر گروپ ہی ہے اور گجر گروپ نے ہر طرح کے حالات میں پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی وفاداری اور وابستگی کا کھلم کھلا اظہار کیا ہے چند سازشی لوگوں کی وجہ سے ایک مخلص کارکن کو ٹکٹ سے کیسے محروم کیا جاسکتا ہے ایسے لوگ جو خود عوام کے ٹھکرائے ہوئے ہیں جو خود کونسلر منتخب نہیں ہوسکتے وہ قومی اسمبلی کیلئے سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری ندیم خادم کے میدان میں آنے سے مخالفین کے طوطے اڑ گئے ہیں اور صوبائی اسمبلی پر بڑی مشکل سے کامیاب ہونے والوں کے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے خواب چکناچور ہو گئے ہیں این اے 66سے چوہدری ندیم خادم بھر پور کامیابی حاصل کرکے نام نہاد ورکر گروپ کی سازشوں پر پانی پھیر دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button