ڈپٹی کمشنر جہلم نے اشیاء خوردنوش کے سرکاری ریٹ لسٹ تمام متعلقہ محکموں کو بھیجوا دی

0

کھیوڑہ: سرکاری ریٹ کے مطابق چھوٹا گوشت 700 روپے کلو بڑا گوشت 350روپے کلو روٹی فی عدد 7روپے شہریوں کو بھی چاہیے کہ سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء خریدیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا بھی شہریوں کا حق ہے ڈی سی جہلم نے اشیاء خوردنوش کے سرکاری ریٹ لسٹ تمام متعلقہ محکموں کو بھیجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کی طرف سے عوام کی سہولت اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اشیاء خوردنوش کے سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کی گئی اور تمام متعلقہ محکموں کو بھیجوا دی۔

سرکاری ریٹ کے مطابق چھوٹا گوشت 700 روپے کلو بڑا گوشت 350روپے کلو روٹی100گرام فی عدد 7روپے چاول باسمتی سپر کرنل نیو 122روپے کلوچاول باسمتی سپر کرنل اولڈ136روپے کلو دال ماش 120روپے کلو دال مسور موٹی100روپے کلو دال مسور بریک 120روپے کلو دال چنا موٹی 110روپے کلو دال چنا بریک 105روپے کلو سفید چنا بریک سندھی105روپے کلو سفید چنا موٹا 115روپے کلو بلیک چنا 110روپے کلو دال مونگ 160روپے کلو بیسن 120روپے کلونان 120گرام فی عدد10روپے اور ان کے علاوہ دیگر اشیاء خورد نوش کی چیزوں کے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں کا بھی حق ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سرکاری ریٹ کے مطابق خرید داری کریں اگر سرکاری ریٹ کے مطابق کوئی دوکاندار اشیاء نہیں سیل کر تا تواس کے خلاف انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.