پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ پننوال میں نوجوان نے خودکشی کر لی

0

پنڈدادنخان:نواحی قصبہ پننوال میں نوجوان نے خود کو گولی مار لی، گولی لگتے ہی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، پولیس تھانہ جلاپورشریف نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلاپورشریف کے علاقے پننوال میں سترہ سالہ انتظار شاہ ولد زمان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جلاپورشریف پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.