دینہ

ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کا ضلع جہلم کی پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ

دینہ: ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ نے ڈی ایس پی جہلم آصف محمود کے ہمراہ ضلع جہلم کی پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اے ایس آئی وسیم انتصار نے چاک وچوبند دستے کے ہمراہ سلامی دی دوران وزٹ پوسٹ کا ریکارڈ ،اسلحہ ،سرکاری گاڑی کا معائنہ کیااور پٹرولنگ پولیس جہلم کے پوسٹ انچارجز، ڈیوٹی آفیسرز، محرران اور عملہ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

انہوں نے تمام عملہ کو دل جمعی سے کام کرنے اور ڈسپلن اور فورس کے امیج کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کے احکامات صادر کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button