پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں پک اپ وین پر ڈمپر الٹ گیا، بچے سمیت 6 خواتین جاں بحق، 5 مسافر زخمی

پنڈدادنخان: غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب پک اپ وین پر ڈمپر الٹ گیا،بچے سمیت 6 خواتین جاں بحق، 2بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے ایک ہائی لکس پک اپ مسافروں کو لے کر سڈہانڈی گاؤں جارہی تھی کہ پہاڑی موڑ پر کراسنگ کے دوران ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے ڈمپر ہائی لکس کے اوپر آن گرا ، گاڑی میں موجود مرد مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

حادثہ کے نتیجہ میں 65سالہ افلاطون زوجہ راسب علی، 55سالہ مقصود بیگم زوجہ سلطان، 22سالہ راحیلہ بیگم ،45سالہ زارش زوجہ منیر، 24سالہ بکبینا اور5سالہ نامعلوم بچہ جاں بحق ہو گئے۔تمام جاں بحق ہونے والوں کا تعلق موضع سڈھانڈی یونین کونسل آڑہ تحصیل چوآسیدن شاہ سے ہے۔

حادثہ میں دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ،مسافر وین غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے سڈھانڈی آ رہی تھی ۔ڈمپرڈرائیور حادثہ کے بعد موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو 1122 پنڈدانخان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button