پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
57,705
+1,356 (24h)
اموات
1,197
+30 (24h)
صحت یاب
18,314
31.74%
زیر علاج
38,194
66.19%
دینہاہم خبریں

ڈپٹی کمشنرجہلم کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ، ایکسرے آپریٹر کی عدم موجودگی کا نوٹس، سہولیات کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے آر ایچ سی دینہ کے دورہ کے موقع پر ایکسرے آپریٹر کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو فی الفور آرڈرز کرنے کی ہدایت دی، سی او ہیلتھ نے موقع پر اہلکار کو تعینات کیا۔
ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا، شعبہ صحت میں تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔ ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔
ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں مر یضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close