حکومت پنجاب نے عارضی بنیادوں پر تعینات کنٹریکٹ ملازمین کی فہرستیں طلب کر لیں

0

جہلم: حکومت پنجاب نے عارضی بنیادوں پر تعینات کنٹریکٹ ملازمین کی فہرستیں طلب کر لیں، 8 نکاتی تفصیلی پرفارمہ کی صورت میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکام کو ارسال کی جائیں گی۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے کئی اراکین اسمبلی نے متعدد مواقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر واضح کیا کہ ان کے حلقہ انتخاب کے ووٹرز تسلسل کے ساتھ مطالبہ کر رہے ہیںکہ ان کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے بچوں کو مستقل کیا جائے جس پر ایوان وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس ضمن میں مفصل رپورٹ پیش کرنیکی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ علم میں آسکے کہ اس وقت سرکاری اداروں میںکنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کی تعداد کتنی ہے۔

ایوان وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں چیف سیکرٹری نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ، صوبائی اداروں، سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں، خود مختار ، ضلعی حکومتوں کے ما تحت کام کرنیوالے اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات مہیا کریں۔

تفصیلات میں کنٹریکٹ ملازم کا نام، ولدیت ، عہدہ ، پہلی بار محکمہ میں تعینات ہونے کی تاریخ ، اگر ڈیلی ویجز سے کنٹریکٹ ملازم کے طور پر سٹیٹس تبدیل ہوا تو اسکی تاریخ، بطور کنٹریکٹ ملازم مجموعی طور پر محکمہ میں سروس کا دورانیہ ، گزشتہ سالوں کے دوران کنٹریکٹ سے ریگولر کئے گئے ملازمین کے ساتھ ان ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کی وجوہات ، کنٹریکٹ ملازم کی کارکردگی کیساتھ اس بابت محکمانہ ریمارکس بھی بھجوائے جائیں، تمام تفصیلات ایک پرفارمہ کی صورت میں ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کو ارسال کی جائیں گی جو بعد ازاں ایوان وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.