دینہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

0

دینہ: دینہ پولیس کی کاروائی ،دورانِ گشت 2ملزمان سے 10لیٹر شراب اور ایک کلو 2سو گرام چرس برآمد ،ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ دینہ ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک محمد نواز کی سربراہی میں دورانِ گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذاکر حسین سے ایک کلو 2سو گرام چرس اورملزم محمد ہارون سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ملزمان منشیات سپلائی کے لئے لے جا رہے تھے کہ پولیس نے دھر لیا ،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.