جہلماہم خبریں

موسم برسات سے قبل ہی جہلم شہر دریا بننے لگا، چند گھنٹے کی بارش نے شہریوں کو پریشان کردیا

جہلم: موسم برسات سے قبل ہی شہر دریا بننے لگا، چند گھنٹے کی بارش نے شہریوں کو پریشان کردیا، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق موسم برسات شروع ہونے سے قبل شہرمیں بارشی پانی کی نکاسی کا اہم ترین مسئلہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے، پیر کے روز چند گھنٹے کی بارش کے بعد شہر کے تمام مرکزی علاقے، بازار، گلیاں ِ ، محلے زیر آب آگئے ۔ کئی گھروںکے اندر پانی داخل ہو گیا جس کو شہری دن بھر باہرنکالتے رہے۔

شہر کی تمام تر سیوریج سسٹم بلاک ہونے کی وجہ سے سڑکوں بازاروں میں سارادن پانی کھڑا رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی ایکشن لینے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورا سال نالوں کی صفائی ، سیوریج کی بندش پر توجہ نہیں دی جاتی جس کے بعد ہر سال موسم برسات میں یہ مسئلہ بن جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button